0
Sunday 31 Mar 2019 10:41

ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا باقاعدہ آغاز صبح 8 بجے ہوا ،جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ پی پی 218 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 188 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 918 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 227 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں 138 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔

پی پی 218 تحریک انصاف کے رکن مظہر عباس راں کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب میں اسرار الحق، محمد رمضان، محمد طفیل، شاہد عباس راں، ملک محمد ارشد اور ملک واصف مظہر امیدوار ہیں تاہم اصل مقابلہ تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشد راں میں ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) کی بھی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 218 سے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں 45 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک محمد عباس 37 ہزار 417 ووٹ مسلم لیگ (ن) کے ظفر احمد نے 25 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 786123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش