QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے تین نام پیش

31 Mar 2019 11:42

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے سکرٹری جنرل کا اعلان کیا جائے گا۔ 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والا نیا امیدوار آئندہ تین سال کے لیے نیا سیکرٹری جنرل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے نئے سیکرٹری جنرل کے لیے شوریٰ عالی نے تین نام پیش کردئیے ہیں، مرکزی شوریٰ عمومی میں پیش کئے گئے ناموں میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال اور علامہ سید حسنین گردیزی کے نام شامل ہیں۔ شوریٰ عمومی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئے سکرٹری جنرل کا اعلان کیا جائے گا۔ 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والا نیا امیدوار آئندہ تین سال کے لیے نیا سیکرٹری جنرل ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 786129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786129/ایم-ڈبلیو-انٹرا-پارٹی-الیکشن-نئے-سیکرٹری-جنرل-کے-لیے-تین-نام-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org