0
Monday 13 Jun 2011 21:31

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے دہشت گردی کم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہو گا، اقبال ظفر جھگڑا

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے دہشت گردی کم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہو گا، اقبال ظفر جھگڑا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی حرکتیں جمہوریت اور خود حکومت پر بھی خود کش حملہ ثابت ہونگی، (ن) لیگ کو جمہوریت کے ساتھ ملک بچانے کی بھی فکر ہے حکمران بھی پارلیمنٹ کے ساتھ وہی کچھ کر رہے ہیں جو پرویز مشرف کرتے رہے، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے دہشت گردی کم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ملکی حالات پرویز مشرف کے دور سے بھی کئی گنا زیادہ خراب ہورہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ قائم رہے لیکن اس سے زیادہ ضروری پاکستان کا قائم رہنا ہے اور اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشنز استعمال کرینگے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور امریکہ پاکستان کی حکومت اور دیگر معاملات کو اپنے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہا ہے جو ملک کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرار داد پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پیپلز پارٹی بھی مشرف کی طرح پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
خبر کا کوڈ : 78613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش