0
Sunday 31 Mar 2019 14:30

ملتان، پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، پی ٹی آئی اُمیدوار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ملتان، پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، پی ٹی آئی اُمیدوار نے ووٹ کاسٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پی پی 218 ملتان کی نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہر راں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے 138 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے واصف مظہر، پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار ارشد راں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب میں 2 لاکھ 3 ہزار 189 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز 91 ہزار 227 ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار واصف مظہر راں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار واصف مظہر راں نے اپنا ووٹ پولنگ سٹیشن نمبر 133 میں کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واصف مظہر راں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سونامی مخالف امیدوار کو بہا کر لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام غلط ہے۔
خبر کا کوڈ : 786137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش