QR CodeQR Code

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

31 Mar 2019 14:35

بھارت کا مگ 27طیارہ جودھ پور میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ جودھ پور ہوائی اڈے سے اڑا تھا اور گڑگانہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جبکہ اس کا پائلٹ جہاز گرنے سے چند لمحے پہلے جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے کود گیا اس لیے وہ اس حادثے میں محفوظ رہا۔ ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ طیارے کا پائلٹ اس حادثے میں پحفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مگ 27جودھ پور میں دوران پرواز گر کر تباہ ہوا۔ مگ 27 معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا، ابھی تک طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔ بھارتی مگ طیارے جنہیں ان کے اپنے وزراء اڑتے ہوئے کفن قرار دے چکے ہیں، واقعی ہی کفن بنتے جارہے ہیں۔ آئے روز بھارت کا کوئی نہ کوئی طیارہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے، ہفتے کے روز بھی بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر بنایا گیا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی بھارت 27 تاریخ کو پاکستانی جہاز گرانے کی کوشش میں اپنے دو طیارے گنوا بیٹھا تھا جبکہ اسی دن بھارت کے اپنے میزائل کے ٹکرانے سے ان کااپنا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔ اب اتوار کے روز بھی بھارت کا مگ 27طیارہ جودھ پور میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ جودھ پور ہوائی اڈے سے اڑا تھا اور گڑگانہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جبکہ اس کا پائلٹ جہاز گرنے سے چند لمحے پہلے جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے کود گیا اس لیے وہ اس حادثے میں محفوظ رہا۔ ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 786159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786159/بھارتی-فضائیہ-کا-ایک-اور-جنگی-طیارہ-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org