0
Sunday 31 Mar 2019 14:53

پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے ہیں لیکن عوام مک مکا کی سیاست کے خلاف آج اٹھ رہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے، 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے، گٹھ جوڑ کی سیاست کے خلاف لوگ آواز اٹھا رہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ نعرے نہیں ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہیں لہذا ملکی مفاد کے لیے سب کو اکٹھے ہونا ہوگا، اپوزیشن رہنماؤں کو قومی سلامتی امور پر ایک ہونے کی پھر دعوت دیتا ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر لوگ چلا رہےہیں، یہ ماحول کس کا پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر ان حالات میں کس نے کھڑا کیا، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھے گی لیکن سب جانتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کس نے روکے رکھی،  عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام پر کم بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں، ایسے اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے مہنگائی نہ ہو اور جتنا ہوسکے عوام کو اتنا ریلیف ملے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب سب کا احتساب کرنے کا استحقاق رکھتا ہے،  نیب کے معاملات میں مداخلت کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، نیب ہمارے لوگوں کے خلاف بھی تحقیقات کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کے نام سے بنے ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں اور ذاتی طور پر ادارے کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن اتحادیوں نے بے نظیر انکم فنڈز پروگرام کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش