QR CodeQR Code

اے این پی ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ہوگئے

31 Mar 2019 19:43

اے این پی یونین کونسل شیریکرہ متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے اے این پی ضلع پشاور کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی نگرانی میں اے این پی ضلع پشاور کے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات میں ضلعی کونسل کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انتخابی نتائج کے مطابق ملک فرہاد خان اے این پی ضلع پشاور کے صدر، سردار زیب خان سینئر نائب صدر، سید دلاور نائب صدر اول، فضل الہٰی نائب صدر دوم، نصر اللہ خان جنرل سیکرٹری، عزیز غفار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خان صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مکمل شاہ جائنٹ سیکرٹری، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات، مکمل شاہ جوائنٹ سیکرٹری، روزینہ خان نائب صدر خواتین، زیبا آفریدی جوائنٹ سیکرٹری، گل فراز سیکرٹری ثقافت اور ملک فقیر علی خان سالار منتخب کرلئے گئے۔ اے این پی یونین کونسل شیریکرہ متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے اے این پی ضلع پشاور کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 786187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786187/اے-این-پی-ضلع-پشاور-کے-انتخابات-مکمل-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org