QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے 20 کروڑ عوام کی زندگی داؤ پر لگ گئی، عاجز دھامراہ

31 Mar 2019 22:05

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسی کے سبب غریب طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے اور ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہو رہی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے سے تحریک انصاف کی آمرانہ سوچ کی عکاسی واضح ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ سلیکٹ وزیراعظم عمران نیازی اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش کر رہے ہیں، کبھی وہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ملزم کو وفاقی وزیر بنا دیتے ہیں، تو کبھی ان کے ناموں سے دشمنی نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تاریخ سے سبق سیکھیں، تو اچھا ہے، ورنہ ان کا حشر بھی ان کی طرح ہوگا، جو پیپلز پارٹی اور ان کے قائدین کا نام مٹانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت کے سبب پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی زندگی داؤ پر لگی ہے، پی ٹی آئی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسی کے سبب غریب طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے اور ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سمیت پوری کابینہ صرف جھوٹ کے سہارے پہاڑ بنا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 786201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786201/پی-ٹی-آئی-حکومت-کی-نااہلی-سے-20-کروڑ-عوام-زندگی-داؤ-پر-لگ-گئی-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org