0
Sunday 31 Mar 2019 23:40

غذر، عمائدین نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی اور ان کیخلاف عدالت میں گواہی دینے کیلئے حلف اٹھا لیا

غذر، عمائدین نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی اور ان کیخلاف عدالت میں گواہی دینے کیلئے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ غذر کی تحصیل یاسین میں رکن اسمبلی راجہ جہانزیب کی زیر صدارت عمائدین کے اجلاس میں غذر میں منشیات فروشوں کیخلاف کسی تھانہ یا عدالت میں کیس فائل ہونے کی صورت میں سفارش نہ کرنے اور ان کیخلاف کورٹ میں گواہی دینے کا عہد کرتے ہوئے باقاعدہ حلف اٹھا لیا گیا۔ اجلاس میں یاسین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمبرداران، عمائدین علاقہ کے علاوہ ایس ڈی پی او یاسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یاسین میں منشیات کی روک تھام کیلئے گاؤں کی سطح پر عوامی کمیٹیاں تشکیل دینے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدد کرنے، مساجد، جماعت خانوں میں اعلانات اور یاسین کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ علاقے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویش ناک ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں عوام بھرپور مدد کرنے کیلے تیار ہیں۔ اجلاس میں عمائدین علاقہ نے منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ وغیرہ میں کیس فائل ہونے کی صورت میں مجرم کی سفارش نہ کرنے کا باقاعدہ حلف لیا اور عدالت میں ان کیخلاف گواہی دینے کا عہد کیا گیا۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں منشیات کا استعمال باقی اضلاع کی نسبت زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 786205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش