0
Monday 1 Apr 2019 10:23

عرب لیگ کے اجلاس میں گولان ہائٹس کے متعلق امریکی اقدام کی مذمت

عرب لیگ کے اجلاس میں گولان ہائٹس کے متعلق امریکی اقدام کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ گولان ہائٹس پر اسرائیل کا قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عرب لیگ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا استحکام فلسطینی ریاست کے قیام سے جڑا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق تیونس میں منعقدہ عرب لیگ کے 30ویں اجلاس میں سعودی عرب کے شاہ شلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس کے آغاز میں شرکا کو بتایا کہ سعودی عرب، گولان ہائٹس پر شام کے کنٹرول پر اثر انداز ہونے والے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے کہا کہ عرب رہنماؤں کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری کو فلسطین کے مسئلے کی اہمیت سمجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام منصفانہ اور جامع طریقے سے آنا چاہیے، جس میں فلسطینی شہریوں کے حقوق شامل ہوں اور یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگیوتیرس نے تیونس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے تنازع سے متعلق کسی قرارداد میں مقبوضہ گولان ہائٹس سمیت شام کی علاقائی سالمیت کی ضمانت لازمی دی جائے۔ اجلاس سے قبل عرب لیگ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ عرب ممالک، مقبوضہ عرب علاقوں کے بدلے اسرائیل سے امن کی پیش کش کو دہرائیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مخالف اقدام کو مسترد کیا جائے۔ ترجمان نے وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کوشنر اور ٹرمپ کے داماد کی جانب سے امن منصوبے، جس کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، انہوں نے اس سے متعلق بتایا کہ فلسطینیوں نے اس بر بات چیت سے انکار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش