QR CodeQR Code

فوری انصاف، ملک بھر میں 114 ماڈل کورٹس نے کام شروع کر دیا

1 Apr 2019 10:41

مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر مقرر کئے گئے ہیں۔ ان عدالتوں میں تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری پولیس کے سپرد کی گئی ہے۔ ان تمام عدالتوں میں آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ان تمام عدالتوں میں بڑی اسکرین، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ملک بھر کے تمام 114 اضلاع میں ماڈل کورٹس نے آج سے کام کا آغاز کر دیا ہے جہاں صرف قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ پہلے مرحلے میں پرانے کیسوں سے آغاز ہوگا۔ ان عدالتوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہوگی۔ مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر مقرر کئے گئے ہیں۔ ان عدالتوں میں تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری پولیس کے سپرد کی گئی ہے۔ ان تمام عدالتوں میں آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ان تمام عدالتوں میں بڑی اسکرین، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہے۔

ماڈل عدالتوں میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ ان عدالتوں کی روزانہ کی کارروائی مانیٹر کی جائے گی، یہ عدالتیں قتل اور منشیات کے فیصلے دنوں میں کریں گی۔ ان عدالتوں میں کسی بھی صورت التوا نہیں دیا جائے گا، تمام ججز کو اضافی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے  کہ ان عدالتوں کی کارکردگی جانچنے اور سستے، فوری انصاف کی فراہمی پر13 اپریل کو قومی جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف جسٹس، ماتحت عدلیہ کے تمام ججز بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 786225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786225/فوری-انصاف-ملک-بھر-میں-114-ماڈل-کورٹس-نے-کام-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org