QR CodeQR Code

بھارتی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

1 Apr 2019 10:46

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 786229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786229/بھارتی-بربریت-جاری-مزید-4-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org