QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے کو چھیڑنے سے کشمیر اور بھارت کے تعلقات یکسر بدل جائینگے، سجاد لون

1 Apr 2019 14:57

آرٹیکل 35 A کو آئینی طور پر کمزور قرار دینے سے متعلق ارون جیٹلی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ جیٹلی کا دعوی بے محل اور بے تکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون بھارتی وزیر ارون جیٹلی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 35 A اعتماد کا آرٹیکل ہے اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی سوچ بھی جموں و کشمیر اور ہندوستان کے تعلقات کو تبدیل کر کے رکھ دے گی۔ آرٹیکل 35 A کو آئینی طور پر کمزور قرار دینے سے متعلق ارون جیٹلی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ جیٹلی کا دعوی بے محل اور بے تکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارون جیٹلی کے  مطابق آرٹیکل 35 A کو صدارتی حکم کے ذریعہ خفیہ طور پر داخل کیا گیا تھا نہ کہ آرٹیکل 368 کے تحت آئین میں ترمیم کر کے۔

سجاد لون نے کہا کہ میں انہیں یاد دلاتا چلوں کہ آرٹیکل 1 اور آرٹیکل 370 کے علاوہ ہندوستانی آئین کے تمام احکامات ریاست جموں و کشمیر میں صدارتی حکم کے ذریعہ ہی خفیہ طور پر نافذ کئے گئے تھے نہ کہ انہیں آرٹیکل 368 کے تحت لاگو کیا گیا تھا، جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی دو تہائی اکثریت کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ آرٹیکل 35 A سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے کسی بھی صورت میں رکاوٹ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 786231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786231/دفعہ-35-اے-کو-چھیڑنے-سے-کشمیر-اور-بھارت-کے-تعلقات-یکسر-بدل-جائینگے-سجاد-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org