0
Monday 1 Apr 2019 11:16

مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، شہباز شریف

مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا قیمتوں میں اضافے پر دستخط کرتے وزیراعظم کے ہاتھ نہیں کانپتے؟ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے پر دستخط کرتے ہوئے وزیراعظم کے ہاتھ نہیں کانپتے؟ یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپے نواسی پیسے اور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپے اکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے، چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔ اوگرا نے پیٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 786236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش