0
Monday 1 Apr 2019 12:32
ہر بدعنوان شخص کا احتساب کرنا ہمارا عزم ہے

حکومت نیب اختیارات پر اپوزیشن سے پارلیمنٹ میں بامعنی مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے، چودھری سرور

حکومت نیب اختیارات پر اپوزیشن سے پارلیمنٹ میں بامعنی مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت ان سے پارلیمنٹ میں بامعنی مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے۔ جڑانوالہ انٹرچینج پر لاہور موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی کوتاہیوں کو دور کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، لیکن حکومت اپنی جماعت کے بنیادی اصول یعنی بدعنوانی کے خاتمے سے منحرف نہیں ہوگی۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہر بدعنوان شخص کا احتساب کرنا ہمارا عزم ہے، جس کے لئے وزیراعظم عمران خان کسی ٹرین مارچ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے جب اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی تو انہوں نے نیب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور عدلیہ کو ہدف تنقید بنالیا، حالانکہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ان اداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی تھی لیکن ہم نے کبھی ان پر تنقید نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب اور احتساب کے اداروں پر تنقید کرنے سے کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا، حکومت احتساب کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی دولت کی لوٹ مار سے بے روزگاری، بھوک، ادویات کی قلت اور ہسپتالوں میں بستروں کا فقدان ہوا، پاکستان میں پائی جانے والی تمام خرابیوں کی جڑ بدعنوانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف گذشتہ 2 دہائیوں سے بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کے اصول پر عمل پیرا ہو کر جنگ کررہی ہے، اس میں ہمارے وزراء نے بھی اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا تاکہ ملک کو بدعنوانی سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب آبِ پاک نامی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں انہیں کامیابی سے حل کیا جارہا ہے، اور وہ "دو نہیں ایک پاکستان" کے نعرے کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے مسائل کے حل کے دعوے کئے، انہوں نے ملکی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت، اداروں کے میرٹ، عدم سیاست اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑکیں معاشی نقل و حمل اور مواصلات میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے تو حکومت ان سے پارلیمنٹ میں بامعنی مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے۔ جڑانوالہ انٹر چینج پر لاہور موٹروے کے عبدالحکیم سیکشن کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی کوتاہیوں کو دور کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن سے محاذ آرائی نہیں چاہتی لیکن حکومت اپنی جماعت کے بنیادی اصول یعنی بدعنوانی کے خاتمے سے منحرف نہیں ہوگی۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ "ہر بدعنوان شخص کا احتساب کرنا ہمارا عزم ہے" جس کے لئے وزیراعظم عمران خان کسی ٹرین مارچ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے جب اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی، تو انہوں نے نیب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور عدلیہ کو ہدف تنقید بنالیا، حالانکہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ان اداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی تھی لیکن ہم نے کبھی ان پر تنقید نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب اور احتساب کے اداروں پر تنقید کرنے سے کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا، حکومت احتساب کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی دولت کی لوٹ مار سے بے روزگاری، بھوک، ادویات کی قلت اور ہسپتالوں میں بستروں کا فقدان ہوا، پاکستان میں پائی جانے والی تمام خرابیوں کی جڑ بدعنوانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف گذشتہ 2 دہائیوں سے بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کے اصول پر عمل پیرا ہو کر جنگ کررہی ہے، اس میں ہمارے وزراء نے بھی اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا تا کہ ملک کو بدعنوانی سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پنجاب آبِ پاک نامی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں انہیں کامیابی سے حل کیا جارہا ہے، اور وہ "دو نہیں ایک پاکستان" کے نعرے کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے مسائل کے حل کے دعوے کئے، انہوں نے ملکی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت، اداروں کے میرٹ، عدم سیاست اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑکیں معاشی نقل و حمل اور مواصلات میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 786251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش