0
Monday 13 Jun 2011 23:35

تین ایکسپیڈیشن اور پانچ ٹریکنگ گروپس سکردو پہنچ گئے، محکمہ سیاحت

تین ایکسپیڈیشن اور پانچ ٹریکنگ گروپس سکردو پہنچ گئے، محکمہ سیاحت
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ سربفلک برف پوش چوٹیوں کو سر کرنے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے دُنیا بھر سے کوہ پیماوں اور سیاحوں کی بلتستان آمد شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ سیاحت سے ملنے والی معلومات کے مطابق رواں ماہ میں 7 ہزار میٹر سے کم بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے مختلف ممالک کی تین کوہ پیما ٹیمیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے پانچ ٹریکنگ گروپس سکردو پہنچ گئے ہیں جنہیں محکمہ سیاحت کی جانب سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق بلتستان میں دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت درجنوں چوٹیاں ہیں جنہیں سر کرنے کے لئے سالانہ سینکڑوں مہم جو علاقے کا رخ کرتے ہیں، جس سے جہاں علاقے کے دلفریب مناظر کی اہمیت دُنیا بھر میں نمایاں ہوتی ہے وہیں علاقے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔ بلتستان کے دونوں اضلاع سکردو اور گانچھے میں کوہ پیما ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جون کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جاتا ہے اور 15 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 78627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش