0
Monday 1 Apr 2019 15:44

ایرانی عوام ہرگز امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، محمد جواد ظریف

ایرانی عوام ہرگز امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی سیاست کے جواب میں اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی۔ انہوں نے ناکام امریکی سیاست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ ٹرمپ کاغذی کارروائیوں کے ذریعے ایران کے مقابلے میں اپنی ناکام سیاست کو کامیابی کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ بھی اپنے سابقہ صدور کی طرح یہ جان لیں گے کہ ایرانی قوم کسی دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 786295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش