0
Monday 1 Apr 2019 16:46

شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے درمیان پھر نوک جھونک، عمران خان خاموش

شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے درمیان پھر نوک جھونک، عمران خان خاموش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرترین نے کہا ہے کہ جہاں جاتا ہوں وزیراعظم کی خواہش پر جاتا ہوں، شاہ محمود سمیت کوئی بھی ملک کی خدمت سے روک نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی معاملات کے حوالے سے صرف وزیراعظم کو جوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ہوں اور اس کے سامنے جوابداہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہر اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جہانگیرترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیر ترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، جہانگیر ترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں، جب آپ سامنے آتے ہیں تو سوال اٹھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 786311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش