QR CodeQR Code

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، بلاول نے جواب جمع نہیں کرایا

1 Apr 2019 17:04

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو یکم اپریل تک نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرانا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے جواب جمع نہیں کرایا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں کو جواب جمع کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی اور نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹم  تحریری جواب کا انتظار ہی کرتی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع نہیں کرایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع نہیں کرایا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو یکم اپریل تک نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرانا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے جواب جمع نہیں کرایا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں کو جواب جمع کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی اور نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹم  تحریری جواب کا انتظار ہی کرتی رہی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو وکیل کے ذریعے یا پھر ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے جواب جمع کرانے کی مہلت کے لیے نیب سے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پارک لین اور لگژری گاڑیوں کے کیس سے متعلق جواب طلب کیا تھا، جب کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے تحریری طور پر جواب دینے کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، جس میں اب تک 36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، جن کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایت کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 786321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786321/جعلی-اکاؤنٹس-کیس-ا-صف-زرداری-بلاول-نے-جواب-جمع-نہیں-کرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org