0
Monday 1 Apr 2019 18:25

جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود استعفی دیں گے، منظور وسان

جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود استعفی دیں گے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفی دیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں منظور وسان نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ٹوئٹر سے چلائی جارہی ہے اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، عمران خان کو ان کی اپنی پارٹی کی طرف سے الجھن کا شکار کروایا جارہا ہے، پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے جس سے عمران خان کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے، عمران خان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں عمران خان کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انہیں سیاست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، عمران خان کو لانے والوں کے لئے آگے چل کر پریشانی بڑھ جائے گی، وہ بہت جلد محسوس کریں گہ عمران خان کو لانا ان کی غلطی تھی، عمران خان سے سیاستدانوں کو بدنام کروانے کے بعد ان کی چھٹی کروائی جائے گی۔
 
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2019ء اور 2020ء میں عمران خان سے غلط کام کروائے جائیں گے، 2020ء عمران خان اور اس کی حکومت کے لئے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفی دیں گے اور ان سے استعفٰی دلوایا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک انصاف جو باتیں کر رہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے، کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف پیسے دیں گے تو باہر جائیں گے، وزیراعظم کی بات پر ہنسی آرہی ہے، وہ بس ہوا میں فائر کردیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 786338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش