0
Tuesday 14 Jun 2011 00:16

صدر زرداری سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسٹریٹیجک ڈائیلاگ، انسداد دہشت گردی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

صدر زرداری سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسٹریٹیجک ڈائیلاگ، انسداد دہشت گردی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے مینجمنٹ اینڈ ریسورسز تھامس آرنائیڈز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے مختلف حصوں میں پیشرفت، انسداد دہشت گردی اور افغانستان میں امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ امداد نہیں بلکہ وسیع تر تجارت اور مارکیٹ رسائی کے مواقع کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی استحکام میں مدد کرے۔ صدر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور شدت پسندی کیلئے پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں امریکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبر کا کوڈ : 78636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش