QR CodeQR Code

حکمرانوں نے عوام کو مزید غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ثروت اعجاز قادری

1 Apr 2019 23:32

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت الفاظوں کے گورکھ دھندہ سے نہیں بلکہ عملی طور پر مہنگائی پر قابو پائے، عوام پہلے ہی بار بار بجلی، گیس، پانی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان حال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں آئے دن اضافہ معاشی عدم استحکام کی طرف اشارہ ہے، حکومت الفاظوں کے گورکھ دھندہ سے نہیں بلکہ عملی طور پر مہنگائی پر قابو پائے، عوام پہلے ہی بار بار بجلی، گیس، پانی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان حال ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے عوام کو مزید غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت صرف دعوؤں سے کام نہ چلائے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری ختم ہوگی، تو معیشت کو استحکام ملے گا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کیلئے کرپشن کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ٹیکس چور اور کرپشن میں ملوث طبقہ آج بھی عیش و عشرت سے زندگی بسر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماچس کی ڈبیا سے لیکر پیٹرول تک ہر چیز پر غریبوں سے مختلف ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں اور ان غریبوں کو ہی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سیاسی جماعتوں سے اعتماد اٹھ گیا، تو پھر جمہوریت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، موجودہ حکومت اپنا آئینی، جمہوری اور اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے عوام کو غربت سے نجات اور ریلیف فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 786372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786372/حکمرانوں-نے-عوام-کو-مزید-غربت-کی-دلدل-میں-دھکیل-دیا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org