QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا اجلاس، غربت مٹاؤ پروگرام کی منظوری سمیت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

2 Apr 2019 09:56

فاٹا کا ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کرنے، نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے اور پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری کی منظوری دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا، جس کے دوران پاکستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری اور غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔ وفاقی کابینہ فاٹا کا ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کرنے، نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری اور پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹیو کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 786407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786407/وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-غربت-مٹاؤ-پروگرام-کی-منظوری-سمیت-19-نکاتی-ایجنڈے-پر-غور-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org