0
Tuesday 2 Apr 2019 14:34

سی پیک منصوبہ میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، لی جیانگ

سی پیک منصوبہ میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، لی جیانگ
اسلام ٹائمز۔ چین کے نائب سفیر لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں کام ہوتا رہا ہے اور سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے رواں برس اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہو جائے گی    جبکہ حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گوادر میں ائیرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور ہسپتال چینی گرانٹ سے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے، جبکہ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے جبکہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، تھرڈ پارٹی کو آپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہو گا۔ چینی نائب سفیر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے چین 3 سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پر کام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا جب کہ گوادر بندرگاہوں کا سنگاپور کی کمپنی سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور میں ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سی پیک منصوبہ کی آمدنی کا ایک حصہ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی میں ادا کرے جبکہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں نے منفی پروپیگنڈا کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش