0
Tuesday 2 Apr 2019 14:54

ہنزہ، پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھول دی گئی

ہنزہ، پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد چار ماہ کی بندش کے بعد تجارت کے لئے دوبارہ کھول دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھولی جانے والی پاک چین سرحد پر ڈی جی این سی بریگیڈیئر اقبال عاصم نے سست گوجال پر پرچم کشائی کی۔
پاک چین سرحد کھولے جانے پر سست سے پہلی گاڑی ایک غیر ملکی سمیت سات مسافروں کو لے کر چین روانہ ہوگئی۔ موسم سرما میں سخت سردی اور شدید برفباری کے باعث پاک چین سرحد چار ماہ کے لئے بند کردی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہو جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پہ خنجراب ٹاپ پر واقع پاک چین سرحد تجارتی مقاصد کے تحت کھولی گئی ہے۔ سرحد کے دونوں اطراف بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 786461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش