QR CodeQR Code

کرم کے نوجوانوں کا اجلاس، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

2 Apr 2019 17:42

اجلاس میں ضلع کرم کی 3 تحصیلوں کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جو ضلع کرم میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف سفارشات تیار کرکے انتظامیہ کو پیش کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں انضمام کے بعد درپیش مسائل کے حوالے سے کرم کے نوجوانوں کا اجلاس باغ ناران پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کرم کے مختلف طلباء، سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت محمد سلیم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فاٹا اصلاحات میں قبائلی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے۔ حکومت نے ابھی تک ان میں کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور انضمام کے بعد مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ضلع کرم میں اب بھی مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں غیر مقامی لوگ بھرتی کئے جا رہے ہیں، جو مقامی نوجوانوں کے ساتھ زیادتی اور انکی حق تلفی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اب بھی ایف سی آر قانون کے تحت فیصلے کر رہی ہے اور مختلف طریقوں سے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، جس کیلئے وفاقی حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔ انضمام کے بعد بھی ضلع کرم کے تعلیمی ادارے مختلف مسائل کے شکار ہیں اور حکومت ان کے حل کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ضلع کرم کی 3 تحصیلوں کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ جو ضلع کرم میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف سفارشات تیار کرکے انتظامیہ کو پیش کریگی۔
 


خبر کا کوڈ: 786506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786506/کرم-کے-نوجوانوں-کا-اجلاس-مسائل-حل-کیلئے-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org