0
Tuesday 2 Apr 2019 19:41

نام نہاد تنظیمیں خواتین سے حقوق چھپننا چاہتی ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین

نام نہاد تنظیمیں خواتین سے حقوق چھپننا چاہتی ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے شاہ رکن عالم کالونی میں منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اسلام نے عورت کو حقوق دے کر معاشرے میں برابری کا رتبہ عطا کیا، مگر آج کچھ نام نہاد تنظیمیں حقوق کے نام پر عورت سے اس کا تحفظ چھیننا چاہتی ہیں۔ اسلام کے تفویض کردہ حقوق دیئے بغیر عورت کو معاشرے کا مفید شہری نہیں بنایا جاسکتا۔ معاشرے سے بدامنی اور انتشار ختم کرنے کیلئے عورت پر بھی اتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جتنی مردوں پر، خواتین کی تعلیم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کے عمل کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ملتان میں منہاج کالج آف شریعہ کے قیام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر مزاری، صوبائی صدرچوہدری فیاض احمد وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے رہنما نعیم چوہدری، ڈاکٹر زبیر اے خان، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر خالد محمود، یاسر ارشاد دیوان، احسان سعیدی، احمد قریشی، سجاد نقشبندی، ڈاکٹراشفاق ہاشمی، رانا منعم، محمد غزالی اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ علم کو کاروبار کا ذریعہ بنانے کی بجائے اگر معاشرے کی تربیت کا ذریعہ بنالیا جائے تو وہ علم علمِ نافع بن جاتا ہے، تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں علمِ نافع کو عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے ادارے کا تعارف اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 786513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش