QR CodeQR Code

پشاور بی آر ٹی میں تاخیر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عہدے سے برطرف

2 Apr 2019 18:33

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے بعد سیکرٹری بلدیات اور ڈائریکٹر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے گذشتہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی شکایت بھی کی تھی جبکہ منصوبے کی تحقیقات کیلئے ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو عہدے سے برطرف کردیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے وعدہ کیا تھا کہ بی آر ٹی میں تاخیر کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کامران رحمٰن کو ہٹانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایم بی آر محمد فخر عالم کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے بعد سیکرٹری بلدیات اور ڈائریکٹر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے گذشتہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی شکایت بھی کی تھی جبکہ منصوبے کی تحقیقات کیلئے ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کی تھی۔ گذشتہ روز کمیٹی نے وزیراعلٰی کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کو تاحال منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمیٹی نے منصوبے میں 7 ارب روپے کک بیکس کی نشاندہی کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ منصوبہ بغیر کسی پلاننگ کے شروع کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 786517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786517/پشاور-بی-آر-ٹی-میں-تاخیر-سیکرٹری-ٹرانسپورٹ-عہدے-سے-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org