QR CodeQR Code

انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے، اسکا خاتمہ کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

2 Apr 2019 19:57

کراچی میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پر ظلم ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام دوست پالیسی کو شعار اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں و ٹیکسوں میں اضافے پر عوام کو گہری تشویش ہے، بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پر ظلم ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام دوست پالیسی کو شعار اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرے، شب معراج پر ملک بھر کے مزارات و مساجد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، فوجی عدالتوں کے فوری فیصلے کے سبب دہشتگردوں فوری انجام کو پہنچے، جس سے امن قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے، اس جڑ کا خاتمہ کرنا ہوگا، حکومت ملک میں نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کیلئے عملی طور پر کام کرے۔


خبر کا کوڈ: 786537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786537/انتہاپسندی-دہشتگردی-کی-جڑ-ہے-اسکا-خاتمہ-کرنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org