QR CodeQR Code

سندھ ہائی کورٹ، انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف ہراسگی کی درخواست مسترد

2 Apr 2019 21:56

عدالت نے کیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ جب مقدمہ اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے تو عدالت یہ کیس کیسے سنے۔ اس پر وکیل انور مجید نے کہا کہ جواب کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مہلت نہیں درخواست مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔ انور مجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں زیرتفتیش اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جو عدالت نے مسترد کردی۔ عدالت نے کیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ جب مقدمہ اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے تو عدالت یہ کیس کیسے سنے۔ اس پر وکیل انور مجید نے کہا کہ جواب کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مہلت نہیں درخواست مسترد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ انور مجید نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے سے ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 786547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786547/سندھ-ہائی-کورٹ-انور-مجید-کی-ایف-آئی-اے-کیخلاف-ہراسگی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org