QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی میں افضل علی شگری پولیس چیئر قائم

2 Apr 2019 22:53

وائس چانسلر نے افضل شگری کی ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس چیئر کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر ان کی زندگی میں ہی کرنی چاہیے، تاکہ نوجوان نسل ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی سکردو میں افضل علی شگری کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ''افضل علی شگری پولیس چیئر'' کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پولیس چیئر کے قیام کا مقصد خطہ بلتستان کا امن وامان، لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور قوت برداشت کی صلاحیت کو پورے پاکستان میں تحقیقی اور مطالعاتی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے نافذ کروانا ہے۔ اس سلسلے میں تقریب سکردو میں منعقدہ ہوئی جس میں آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی اور سینئر وزیر اکبر تابان سمیت یونیورسٹی کے سٹاف نے شرکت کی، تقریب میں مرحوم ڈاکٹر ارشاد علی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے بلتستان یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطہ بلتستان امن کا گہوارہ ہونے کے ساتھ ساتھ امن و امان پیدا کرنے والی لیبارٹری کا بھی کردار ادا کر سکتا ہے، یہاں کے عوام سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر افضل علی شگری پولیس چیئر کے قیام کا نوٹیفکیشن آئی جی پولیس کو پیش کر دیا۔ وائس چانسلر نے افضل شگری کی ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس چیئر کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر ان کی زندگی میں ہی کرنی چاہیے، تاکہ نوجوان نسل ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکے۔


خبر کا کوڈ: 786558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786558/بلتستان-یونیورسٹی-میں-افضل-علی-شگری-پولیس-چیئر-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org