0
Tuesday 2 Apr 2019 23:33

گلگت بلتستان میں ٹورزم پولیس ڈویژن کے قیام کا اعلان

گلگت بلتستان میں ٹورزم پولیس ڈویژن کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جی بی آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کیلئے ٹورزم پولیس ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یہ فورس 541 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی، 73 دفتری سٹاف اس کے الگ ہونگے۔ ٹورزم پولیس ڈویژن کا ہیڈ آفس گلگت میں ہو گا، سکردو، ہنزہ نگر، دیامر، غذر اور گانچھے میں اس کے سب آفیسز ہونگے۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ اے آئی جی اور ایس پی اس خصوصی فورس کے سربراہ ہونگے، ٹورزم پولیس ڈویژن کیلئے اے آئی جی اور ایس پی کی ایک ایک آسامی ہو گی، انسپکٹر کی 7، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی 75، ہیڈ کانسٹیبل کی 105، میل کانسٹیبل کی 315 اور فی میل کانسٹیبل کی 70 جبکہ دفتری سٹاف کی اسامیوں پر بھرتیاں جلد ہونگی، اس خصوصی فورس کے قیام کا مقصد سیاحوں کا تحفظ اور انہیں معلومات کی فراہمی کیلئے موثر بنیادوں پر کام کرنا ہے، اس فورس کی خاص بات یہ ہو گی کہ سارے اہلکار نہ صرف پڑھے لکھے ہونگے بلکہ انہیں انگریزی زبان میں بھی عبور رکھنا ہو گا، انگریزی زبان پر عبور رکھنے والوں کو بھرتیوں میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورزم پولیس ڈویژن کا قیام عمل میں آنے تک ایک سو پچاس پولیس فورس کو مختلف سیاحتی مقامات اور شہروں میں تعینات کر رہے ہیں، ان کے ساتھ 25 گاڑیاں بھی پٹرولنگ کریں گی، سی پیک کے تحفظ کیلئے 700 اہلکار تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 786563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش