0
Wednesday 3 Apr 2019 04:46

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گھریلو سلنڈرز اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، ناصر شاہ

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گھریلو سلنڈرز اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز، مذہبی امور، جیل خانہ جات، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما خود دھڑے بندی اور شدید اختلافات کا شکار ہیں، یہ مکافات عمل ہے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان شدید اختلافات سے تحریک انصاف میں ہائی لیول پر دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی ہے، وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر جائے گی اور خود بخود ختم ہو جائے گی، غریب عوام کی بددعائیں رنگ لائیں گی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرز اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب اور مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر ظلم در ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آہیں اور بددعائیں تحریک انصاف کی حکومت اور رہنماں کو لے ڈوبے گیں، تحریک انصاف اندرونی خلفشار کی وجہ سے کھوکھلی ہوچکی ہے اور تحریک انصاف کے رہنما قلات میں الٹے سیدھے بیانات کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے میں مصروف ہیں، یہ سیاسی یتیم بونے کچھ بھی کرلیں پیپلز پارٹی جو کہ عوام کی اور غریب مزدوروں کی پارٹی ہے اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو جو کہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ہردلعزیز رہنما ہیں ان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 786579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش