0
Wednesday 3 Apr 2019 10:08

بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ملیحہ لودھی

بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی بڑھتی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں، مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارےکی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پُل تعمیر کرنے چاہییں۔

انکا کہنا تھا کہ کسی مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت، انتہا پسندی اور استحصال کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اور تہذیبوں کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ترکی کی جانب سے مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ پاکستان کی حمایت سے ترکی نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملوں اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پیش کی۔ پاکستان نے قرارداد کے متن اور خدوخال وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 786592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش