0
Wednesday 3 Apr 2019 11:33

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید و زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید و زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی کابینہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فائرنگ سے شہید و زخمی ہونے اور اپنی جائیداد گنوانے والوں کے لیے معاوضہ بڑھانے کی منظوری دے دی۔ آزادکشمیر کی کابینہ میں اے جے کے سیزفائر لائن انسی ڈینٹس ریلیف ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس چوہدری محمد عزیز، وزیر برائے آمدن معاملات سردار فاروق سکندر اور ریونیو بورڈ کے سینئر حکام فیاض علی عباسی نے ترامیمی بل پیش کیا۔ وزیرِاعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اس ترمیمی مسودے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی واقعے میں شہید ہونے والے شخص کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شخص کے اہلِ خانہ کو 3 لاکھ روپے دیے جاتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ معذوری کی صورت میں 8 لاکھ روپے، شدید زخمی ہونے والے کو 3 لاکھ روپے اور 40 ہزار روپے معمولی زخمی کو دیے جائیں گے۔ اسی طرح کرائے کی جگہ پر نقصان کی صورت میں حکومت 50 ہزار روپے دے گی۔ آزادکشمیر حکومت مویشیوں کے نقصان کی صورت میں بھی شہریوں کا ازالہ کرے گی۔ اونٹ مارے جانے کی صورت میں 90 ہزار، بھینس، گائے اور گھوڑے کے مارے جانے پر 50 ہزار، خچر یا گدھے کے مارے جانے پر 40 ہزار، بکری یا بھیڑ کے مارے جانے پر 40 ہزار اور گھر کی قیمتی اشیا ضائع ہونے کی صورت میں 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مکمل یا جزوی طور پر گھروں، دکاونوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کی صورت میں دیے جانے والے معاوضے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 786603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش