0
Wednesday 3 Apr 2019 12:57

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی سابق کور کمانڈر کا اعتراف

پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی سابق کور کمانڈر کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا اور فوج پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری ہوگیا ہے ، بھارتی ویب سائٹ پر آرٹیکل نے آئی ایس پی آر کو بڑا خطرہ قرار دے دیا اور بھارتی حکومت پرخطرے کا احساس نہ کرنے پرتنقید بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور آئی ایس پی آر کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی ویب سائٹ پر آرٹیکل میں سائبر ایکسپرٹ نے آئی ایس پی آر کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا، آئی ایس پی آر پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ آرٹیکل میں اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی دفاعی ماہرین اور حکومت آئی ایس پی آر کے خطرے کا اندازہ کرنے میں ناکام رہے، بھارتی حکومت اور دفاعی ماہرین آئی ایس پی آر کا مطالعہ کرتے تو انہیں کامیابیوں سے روکا جاسکتا تھا، پاکستان نے عزم نو سے بھارتی کولڈ اسٹارٹ اور ڈاکٹرائن کا منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بالاکوٹ اور پلواما حملے کے بعد کشیدگی کے درمیان اور بعد میں سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا، پاکستان کو انفارمیشن بیٹل فیلڈ میں برتری حاصل رہی۔ یاد رہے چند روز قبل بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔ بھارت کے سابق کور کمانڈر کا کہنا تھا اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا اور بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 786616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش