0
Wednesday 3 Apr 2019 15:18

آئین کسی شہری کو دوسرے کے مذہبی عقائد میں مداخلت کا حق نہیں دیتا، بشارت راجہ

آئین کسی شہری کو دوسرے کے مذہبی عقائد میں مداخلت کا حق نہیں دیتا، بشارت راجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں علامہ حسن کاظمی، سید محسن ہمدانی، سید حسین مقدسی، زاہد عباس کاظمی، عقیل حسین نقوی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ علامہ حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے وزیر قانون کو عزداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کو ہر ممکن صورت میں یقینی بنا رہی ہے، آئین کسی شہری کو دوسرے کے مذہبی عقائد میں مداخلت کا حق نہیں دیتا۔ بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد بارے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عملدرآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ کیساتھ مل کر آپ کےمسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 786631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش