0
Wednesday 3 Apr 2019 16:05

پشاور، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاج

پشاور، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی پشاور کے یوتھ ونگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ مظاہرے سے سینیٹر مشتاق احمد سمیت جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہو گیا ہے اور یکم اپریل کو حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مہنگائی مارچ ہوگا۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے بی آرٹی مںصوبے میں تاخیر اور بے ضابطگیوں کے خلاف بھی احتجاج کا عندیہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 786640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش