QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، مسلسل 5 دن غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا فیصلہ

3 Apr 2019 16:08

حکومتی فیصلے پر کچھ اساتذہ خوش جبکہ بعض مایوس نظر آئے۔ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نیا مانیٹرنگ سسٹم یکم اپریل سے لاگو کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے مسلسل 5 دن غیر حاضری کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیا مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرا دیا۔ محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی کے مطابق سکول سے پانچ دن مسلسل غیر حاضر رہنے پر اساتذہ کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا یا تنزلی ہوگی، جبکہ 4 دن مسلسل غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں 3 سال تک اضافہ نہیں نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی فیصلے پر کچھ اساتذہ خوش جبکہ بعض مایوس نظر آئے۔ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نیا مانیٹرنگ سسٹم یکم اپریل سے لاگو کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 786642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786642/خیبر-پختونخوا-مسلسل-5-دن-غیر-حاضر-اساتذہ-کی-برطرفی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org