QR CodeQR Code

گلگت، تیراکی کی تربیت کے دوران پولیس اہلکار دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا

3 Apr 2019 16:32

دریائے گلگت میں ایس پی یو اہلکاروں کی تیراکی کی تربیت جاری تھی کہ کشروٹ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار کامران اللہ ٹرینر اور دیگر ساتھیوں کے سامنے دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار دوران تربیت دریا کی لہروں کی نذر ہو گیا، دریائے گلگت میں ایس پی یو اہلکاروں کی تیراکی کی تربیت جاری تھی کہ کشروٹ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار کامران اللہ ٹرینر اور دیگر ساتھیوں کے سامنے دریا میں ڈوب گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دریا کی لہروں میں گم ہو گیا۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح نو بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار کو بچایا نہیں جا سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے جوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب کامران کے بھائی نے تھانہ دنیور میں پرنسپل پولیس کالج اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 786644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786644/گلگت-تیراکی-کی-تربیت-کے-دوران-پولیس-اہلکار-دریا-بے-رحم-موجوں-نذر-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org