QR CodeQR Code

پشاور، تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 دکاندار گرفتار

3 Apr 2019 22:19

گرفتار دکانداروں کو جرمانہ بھی کیاگیا، اے سی ٹاؤن ون نے ٹاؤن ون ناظم کے ہمراہ مینا بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں کا بھی دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور اورناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ون قیصر کنڈی نے یکہ توت اور منڈا بیر ی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیا، جن میں دودھ فروش، نانبائی اور دیگر دکاندار شامل تھے۔ گرفتار دکانداروں کو جرمانہ بھی کیاگیا، اے سی ٹاؤن ون نے ٹاؤن ون ناظم کے ہمراہ مینا بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں کا بھی دورہ کیا اور دکانداروں کو تجاوزات سے گریز کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر تجاوزات کرنیوالوں دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 786718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786718/پشاور-تجاوزات-اور-گرانفروشوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-8-دکاندار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org