0
Wednesday 3 Apr 2019 22:48

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے، کرپشن اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے، عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے، عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، رمضان المبارک سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا گیا، 70 سال میں پاکستان نے کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نئے نئے ٹیکس لگا کر حکمران عوام جینے کا حق چھین کر موت کی طرف دھکیل رہے ہیں، سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت آئین کا سپریم لاء ہے، حکومت اور عدلیہ قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کریں، تو ملک کو درپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن و سنت اور عشق نبیؐ سے سرشار ہوکر ہی کیا جا سکتا ہے، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی مملکت میں سیکولرازم کو پنجے مضبوط کرنے نہیں دینگے۔
خبر کا کوڈ : 786721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش