QR CodeQR Code

عمران خان کا پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنیکا فیصلہ

3 Apr 2019 22:56

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے جبکہ یوتھ کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی۔ یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔


خبر کا کوڈ: 786725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786725/عمران-خان-کا-پالیسی-سازی-میں-نوجوانوں-کو-شامل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org