0
Wednesday 3 Apr 2019 23:05

ذوالفقار علی بھٹو ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

ذوالفقار علی بھٹو ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 4 اپریل 1979ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج سے چالیس سال پہلے یہ 4 اپریل ہی کی تاریخ تھی جب جمہوریت کے بانی، ملک کو متفقہ آئین اور ملک کو عوامی حاکمیت کا تصور دینے والے کو پھانسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جرم بس یہ تھا کہ انہوں نے قوم کو سامراج کی غلامی سے نجات دلائی۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک اشخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک نہ تو ذوالفقار علی بھٹو شہید کو اور نہ ہی اس کے خاندان کے کسی فرد کو انصاف مل سکا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 40 برس بعد بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور نظریہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے، قائد عوام کے نقش قدم پر پارٹی قائدین اور کارکنان جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی اور ہم بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور بھٹو ہی کے فلسفے اور سوچ کو ہمیں آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکار ہیں، جنہوں نے عوام کے لئے قربانی دی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کے تکمیل کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام تیسری دنیا کے ایک اہم رہنما تھے۔
خبر کا کوڈ : 786726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش