QR CodeQR Code

پاراچنار، UNDP کیجانب سے قبائلی مسائل پر بحث کے پروگرام کا انعقاد

3 Apr 2019 23:37

پروگرام میں مقررین نے کہا کہ اگر عدالتی نظام میں جرگہ سسٹم ضروری ہے، تو سب سے پہلے عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں اور صاحب فکر ممبران کو تعزیرات پاکستان اور عدالتی نظام کے حوالے سے بہترین ٹریننگ و سیمینار کا انعقاد کروانا چاہیئے، تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا ہوجائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پاراچنار میں UNDP کی جانب سے فوکس گروپ ڈسکشن پروگرام ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کرم کے مختلف علاقوں سے عمائدین، سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے ساتھ جرگہ سسٹم کی فعالی پر طویل بحث ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ ایسے کون سی اقدامات کی ضرورت ہے، جن سے جرگہ سسٹم مضبوط اور فعال ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر عدالتی نظام میں جرگہ سسٹم ضروری ہے، تو سب سے پہلے عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں اور صاحب فکر ممبران کو تعزیرات پاکستان اور عدالتی نظام کے حوالے سے بہترین ٹریننگ و سیمینار کا انعقاد کروانا چاہیئے، تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا ہوجائے۔


خبر کا کوڈ: 786730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786730/پاراچنار-undp-کیجانب-سے-قبائلی-مسائل-پر-بحث-کے-پروگرام-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org