QR CodeQR Code

سابق دور حکومت میں ناقص پلاننگ سے پی آئی اے کے کروڑوں کے جہاز ناکارہ

3 Apr 2019 23:21

ناکارہ طیاروں میں پی آئی اے کے ایئر بس 310 کے 4 طیارے بھی شامل ہیں۔ ناکارہ طیاروں میں جمبو 747 ایک، اے ٹی آر کے 2 اور ایک 777 طیارہ بھی شامل ہے۔ ناکارہ کھڑے طیاروں میں سے کسی کا انجن غائب، تو کسی کے پر کٹے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق دورِ حکومت میں ناقص پلاننگ کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے کروڑوں روپے کے جہاز ناکارہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 8 طیارے 2 سال سے ایئرپورٹ کے مخصوص ایریا میں ناکارہ حالت میں کھڑے ہیں، ان ناکارہ طیاروں میں پی آئی اے کے ایئر بس 310 کے 4 طیارے بھی شامل ہیں۔ ناکارہ طیاروں میں جمبو 747 ایک، اے ٹی آر کے 2 اور ایک 777 طیارہ بھی شامل ہے۔ ناکارہ کھڑے طیاروں میں سے کسی کا انجن غائب، تو کسی کے پر کٹے ہوئے ہیں، کراچی ایئرپورٹ کے مخصوص حصوں میں کھڑے طیارے پرندوں کی آماج گاہ بن گئے ہیں۔ پرندوں کی آمد کی وجہ سے دوسرے طیاروں کیلئے بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ناکارہ جہاز ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا۔


خبر کا کوڈ: 786732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786732/سابق-دور-حکومت-میں-ناقص-پلاننگ-سے-پی-آئی-اے-کے-کروڑوں-جہاز-ناکارہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org