0
Wednesday 3 Apr 2019 23:28

ایم این اے ساجد حسین طوری کی پاراچنار میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس

ایم این اے ساجد حسین طوری کی پاراچنار میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری نے پاراچنار میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو عوام کے دلوں میں ہے اور شہید بینظیر بھٹو کو لوگوں کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے۔ اسی طرح باچا خان بھی عوام کیلئے قابل احترام شخصیت ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور باچا خان ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنا دانشمندی نہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

قبائلی اضلاع کی ترقی کے حوالے سے ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ مشرف دور سے لیکر مختلف اوقات میں قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز دینے کے اعلانات کئے گئے، مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اور ستم ظریفی یہ کہ فاٹا سیکرٹریٹ کی نااہلی کی وجہ سے ملنے والی رقم قبائلی علاقوں پر ٹھیک طریقے سے خرچ نہ ہو سکی۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی قیادت میں 20 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی بااختیار ہے، اس حوالے سے کسی کو شکوک و شبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اور پی ٹی ایم کے جو بھی مطالبات ہیں، کمیٹی میں اس پر بات کی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو اعلIی حکام کے سامنے پی ٹی ایم کے مطالبات رکھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 786733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش