QR CodeQR Code

برسی ذوالفقار بھٹو، لاڑکانہ جلسے کیلئے پولیس کا سیکورٹی پلان جاری

3 Apr 2019 23:38

برسی کے موقع پر سیکورٹی معاملات سنبھالنے کیلئے گڑھی خدا بخش، نوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ جلسے کیلئے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر پولیس نے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش، نوڈیرو کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ایڈشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ برسی کے موقع پر سیکورٹی معاملات سنبھالنے کیلئے گڑھی خدا بخش، نوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ مختلف اضلاع کے 26 ایس ایس پیز گڑھی خدا بخش میں ڈیوٹی دیں گے، 6 ایس پی ٹریفک اور 700 ٹریفک اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق اسپیشل برانچ کے 700 اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے، سکھر و دیگر ریجنز کی لیڈیز پولیس اہلکار بھی جلسہ گاہ میں تعینات ہوں گی، جبکہ پارکنگ زون جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بنائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 786737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786737/برسی-ذوالفقار-بھٹو-لاڑکانہ-جلسے-کیلئے-پولیس-کا-سیکورٹی-پلان-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org