QR CodeQR Code

حشد الشعبی نے عراق کو لاحق خطرات سے نجات دی ہے، عراقی صدر

3 Apr 2019 23:42

عراق کے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ امریکی افواج موصل پر داعش کے قبضے کے بعد عراقی حکومت کی درخواست پر عراق میں داخل ہوئی تھیں البتہ اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ عراق میں کوئی امریکی زمینی فوج یا چھاونی موجود نہ ہو۔


اسلام ٹائمز - عراق کے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ موصل پر جب داعش قابض ہو گئی اور بغداد پر خطرے کے سائے منڈلانے لگے تو آیت اللہ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتوی جاری کیا جس پر جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے ملک کے دفاع کے لئے لبیک کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حشد الشعبی نہ ہوتی تو ہم خطرات میں گھرے رہتے۔ حشد الشعبی نے ہمیں ان خطرات سے نجات بخشی ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ حشد الشعبی عراق کے سکیورٹی سسٹم کا حصہ ہے اور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔
 
عراقی صدر نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ امریکی افواج موصل پر داعش کے قبضے کے بعد عراقی حکومت کی درخواست پر عراق میں داخل ہوئی تھیں تاکہ عراقی فورسز ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ البتہ اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ عراق میں کوئی امریکی زمینی فوج یا چھاونی موجود نہ ہو۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ عراق کے تعلقات کو پیشرفت کی طرف گامزن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی رواں مہنے کے دوسرے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں خطے میں عراق کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس خطے کا ایک حصہ ہے جبکہ ایران اور ترکی جیسے اہم ممالک اس کے ہمسائے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 786738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786738/حشد-الشعبی-نے-عراق-کو-لاحق-خطرات-سے-نجات-دی-ہے-عراقی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org