0
Thursday 4 Apr 2019 08:31

دفعہ 370 کو ہٹانے کیساتھ ہی بھارت کیساتھ رشتہ ختم ہوگا، محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کو ہٹانے کیساتھ ہی بھارت کیساتھ رشتہ ختم ہوگا، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے بدھ کو جنوبی کشمیر سے لوک سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کر لئے۔ اس دوران محبوبہ مفتی نے کرن سنگھ کی جانب سے دفعہ 370 کے متعلق دئے گئے بیان کی سخت مذمت اور تنقید کرتے ہوئے بتایا مزکورہ شخص کے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے خود دفعہ 370 کی بنیاد ڈالی تھی اور یہ لوگ آج دوسری ہی بولی بول رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی غذات داخل کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے بتایا میڈیا سے بات کر رہی تھی۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر سے لوک سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرلئے ہیں، جس دوران ان کے ساتھ پارٹی ورکروں و لیڈروں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس
دوران محبوبہ مفتی نے ضلع کمشنر اننت ناگ کے دفتر میں لوک سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن سنگھ کی جانب سے دفعہ 370 سے متعلق کرن سنگھ کے بیان کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکرن سنگھ کے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے خود دفعہ 370 کی بنیاد ڈالی تھی۔
خبر کا کوڈ : 786756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش